11/7/2021 موسم اپڈیٹ
*#پنجاب__کا__موسم!*
*پنجاب والو تیاری کر لو 2 روز بعد بارشیں ہی بارشیں*
#انشاءاللہ
*مون سون بارشوں کے پہلے اور طاقتور سلسلے کا باقاعدہ آغاز 11 جولائی بروز اتوار سے ہونے جا رہا ھے مگر آج رات سے مون سون ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہونا شروع ہو جائیں گی جس کے باعث جمعے اور ہفتے کے دوران راولپنڈی، گوجرانولہ اور لاہور ڈویژن سمیت شمالی اور شمال مشرقی پنجاب کے چند علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ھے اتوار رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثرانداز ہوگا مون سون اور مغربی ہواؤں کے ملاپ سے اتوار سے بدھ کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ #موسلادھار بارشوں کا امکان ھے اتوار سے بدھ کے دوران مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، میانوالی، سرگودھا، چکوال، جہلم، کھاریاں، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانولہ، سیالکوٹ، ناروال، لاہور، شیخوپورہ، حافظ آباد، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، چنیوٹ، نورپورتھل، لیہ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، بہاولنگر، بورے والہ، ڈیرہ غازی خان، فتح پور، ملتان، مظفرگڑھ کے بیشتر مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے اس دوران راولپنڈی، خطہ پوٹھوار، سرگودھا، گوجرانولہ، لاہور، فیصل آباد ڈویژن سمیت بالائی اور وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ھے سوموار سے بدھ کے دوران بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، صادق آباد، خانیوال، لودھراں، وہاڑی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز بارش کا امکان ھے بارشوں کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں کے درجہ حرارت میں واضح کمی متوقع ھے*
*#خیبرپختونخوا، #بلوچستان، #سندھ، آزاد #کشمیر اور #گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں*
Comments