*اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔*
*اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔* گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے عوام کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی نوید سنا دی گئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی توقع ہے، جب کہ پیر سے بدھ کے دوران شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی رات سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے باعث اتوار کی شام یا رات سے بدھ کے دوران کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤلدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، دیر، سوات، بونیر، کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، وزیرستان، کرم، بنوں، کوہاٹ، لکی مروت، ٹانک، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور گلگت بلتستان (غذر، استوار، دیامر، اسکردو، گلگت، ہنزہ نگر، گانچی اورخرمنگ) میں آ