Posts

Showing posts with the label #بھٹہ_بندش اور آئندہ لائحہ عمل #ch_babarb.w.p‏ ‏ ‏

🔰🔰#بھٹہ_بندش اور آئندہ لائحہ عمل🔰🔰محترم بھٹہ اونرز اسلام و علیکم....آجکل #بھٹہ_انڈسٹری سے جڑا ہر شخص اس انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر بات کر رہا ہے.سوشل میڈیا ہو یا پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا ہر جگہ بھٹہ انڈسٹری ہی موضوع بحث ہے..بھٹہ جات کی بندش اور اسکے اثرات پر میں بھی بات کرنا چاہوں گا اور سب سے اہم بھٹہ یونین کی تقسیم اور حقائق پر بات کرنا چاہوں گا..پہلی بات تو یہ ہے محکمہ ماحولیات ہر سال زگ زیگ کی پالیسی میں سختی لا رہا ہے اس کی بڑی وجہ بھٹہ یونین کے دو دھڑے ہیں جن میں سے ایک زگ زیگ کی بھرپور حمایت اور دوسرا زگ زیگ کی بھرپور مخالفت پر مشتمل ہے..زگ زیگ کا حمائیتی گروپ جب بھی محکمہ ماحولیات کے دفتر جاتا ہے تو وہاں محکمہ والوں کو زگ زیگ کی خوبیاں بتا بتا کر انکا مورال بلند کر آتا ہے..محکمہ جب اس گروپ کے ساتھ میٹنگ کرتا ہے تو انکا سارا زور زگ زیگ کی طرف ہو جاتا ہے اور انہیں سوائے زگ زیگ کے سب برا لگنے لگ جاتا ہے..اس گروپ نے سب سے پہلے حکومت،پھر محکمے اور پھر عدالتوں کو اس بات کا یقین دلا رکھا ہے کہ زگ زیگ ہی لاسٹ آپشن ہے..مذید یہ کہ زگ زیگ کا حمائیتی گروپ دوسرے گروپ سے ضد لگائے بیٹھا ہے اور محکموں اور حکومت کے کندا استعمال کرتے ہوئے جلد از جلد زگ زیگ پر عملدرامد کرانے کا خواہش مند ہے..اس ضد اور انا کے درمیان بھٹہ انڈسٹری کی تباہی کا سامان کیا جا رہا ہے...دوسری جانب زگ زیگ کا مخالف گروپ جلدی رزلٹ کے چکر میں اپنے سارے رستے بند کیے جا رہا ہے..سب سے پہلے تو حکومتوں کو اس حقیقت سے روشناس کرانا چاہیے کہ بھٹہ بندش سے کتنے معاشی نقصانات ہیں..کتنی بیروزگاری کا خطرہ ہے ..اس انڈسٹری سے جڑے کتنے سیکٹرز ہیں جو براہ راست متاثر ہو سکتے ہیں..میرے لیے زگ زیگ کا حمائیتی گروپ بھی قابل احترام ہے اور زگ زیگ کا مخالف بھی....میں زگ زیگ لگانے والوں کو بھی انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کیونکہ یہ حضرات اپنا سرمایہ لگا کر ہمارے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو لاکھوں کا نقصان کر چکے ہیں پھر جا کے انہیں کچھ نا کچھ سمجھ آئی اس ٹیکنالوجی کے بارے میں...لیکن یہاں پر ہر بھٹہ مالک اتنا نقصان برداشت نہیں کر سکتا مجھے یاد ہے کہ شہزاد ساہی صاحب جو پاکستان کا سب سے بڑا زگ زیگ بھٹہ چلا رہے ہیں وہ ہمارے پاس بہاولپور آئے اور میٹنگ کے دوران انہوں نے اقرار کیا کہ شروعات میں وہ ستر لاکھ نقصان اٹھا چکے ہیں ...مدعا یہ کہ ہر بھٹہ مالک اتنا نقصان برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا نتیجتا'' کمزور بھٹہ مالک ختم ہو جائیں گے اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو جائیں گے...میری محکمہ ماحولیات اور حکومت سے استدعا ہے کہ معاملے کے اس رخ کو بھی دیکھا جائے بجائے بھٹہ مالکان کو زبردستی زگ زیگ پر لانے کے بجائے رضاکارانہ طور پر سرمایہ دار بھٹہ مالکان کو زگ زیگ لگانے دیا جائے..کمزور بھٹہ مالکان انہیں دیکھ کر سیکھیں گے اور اگر زگ زیگ بھٹہ لگانے والے فائدے میں رہے تو ہر بندہ زگ زیگ پر شفٹ ہو جائے گا کیونکہ زگ زیگ میں بہت سے فائدے ہیں تو کون ہے جو اپنا فائدہ نہیں چاہے گا...اب تک پنجاب کے بائیس ہزار بھٹوں میں سے صرف ہزار دو ہزار ہی زگ زیگ پر شفٹ ہوئے ہیں اور بیشتر نقصان کر کے دوبارہ پرانی بھرائیوں پر آ چکے ہیں..محکمے کو چاہیے کہ کم از کم اتنا ٹائم تو دیا جائے کہ بھٹہ مالک اس ٹیکنالوجی کو سمجھ سکیں اور سیکھ کر آگے بڑھ سکیں..اس طرح ہم ماحولیاتی آلودگی کا سدباب کرنے میں بھی کامیاب ہو جائیں گے اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہونے سے بھی بچ جائیں گے...دعا ہے اللہ تعالی بھٹہ انڈسٹری کو اس بحران سے جلد از جلد نجات دلائے...#چوہدری_بابر(_صدر ڈسٹرکٹ بہاولپور,,)..

Image