زگ زیگ ٹیکنالوجی ہی بہتر آپشن ہے
🌹🌹بدلتے وقت کے ساتھ خود کو بدلنا🌹🌹
السلام علیکم جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دنیا تیزی کے ساتھ بدل رہی ہے اور ہر شعبے میں تیزی کے ساتھ تبدیلیاں نظر آرہی ہیں اس وقت دنیا،میں ہر چیز کے متبادل کو لانے میں بھی بڑی تیزی آئی ہے عرصہ دراز سے اجاداری سسٹم کو لیپٹا جارہاہے ہر چیز کا متبادل لایاجارہاہے مگر چونکہ ہم ہمیشہ محنت وتبدیلی سے کنارہ کشی کرنے کو ترجیح دیتے آے ہیں اور حالات واقعات کو سمجھنے کے بجاے ہمیشہ سیاست کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور آنے والے خطرات کو بھی سیاست کی نذرکرتے ہیں اور بعد میں بھاری نقصان اٹھاتے ہیں جس کی واضح مثال اس وقت ہماری بھٹہ انڈسٹری کی ہی لے لیں ہمیں معلوم ہے کے ہمارے تمام پڑوسی ممالک آلودگی کے خاتمے کیلئے اور اپنی حکومتوں کے سخت ایکشن کے بعد اس وقت پرانی ٹیکنالوجی ختم کرکے زگ زیگ بلکہ اس سے بھی آگے کی ٹیکنالوجی پر جاچکے ہیں مگر یہاں ہم کسی بھی قسم کی جدت کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں چاہیے انڈسٹری ختم ہی کیوں نہ ہوجاے دراصل جو لوگ وقت کے ساتھ فیصلے نہیں کرتے پھر وقت انکا فیصلہ کرتا ہے آنے والے حالات بتارہے ہیں کہ اگر ہم نے یہی نہ مانوں والا رویہ رکھا تو ہماری انڈسٹری کو شدید خطرات لاحق ہیں جس کی چھوٹی سے مثال میں آپکو ملتان کے ڈپٹی کمنشر کی دونگا جس نے اپنے تمام ضلع کے تمام سرکاری پروجیکٹ میں کسی بھی صورت پرانی بھرائی والی اینٹ نہ خریدنے کا حکم دیا اور صرف زگ زیگ بھٹے کی اینٹ ہی استعمال کرنے کے احکامات جاری کیے مگر یہ عقل مند کیلئے اشارہ ہی کافی ہوتا ہے یہ صرف ملتان کی حد تک بات نہیں اگر ہم نے یہی رویہ رکھا جو ہمارا حکومت کے ساتھ چل رہا ہے اور اسی طرح حکومتی احکامات ہوا میں اڑاتے رہے اور تقریروں اور قیادت کے خلاف بیانات پر وقت ضائع کرتے رہے تو اللہ نہ کرے میں وہ منظر بھی دیکھ رہاہوں کہ حکومت فیصلہ کرلے گئی کہ مٹی سے بنی اینٹ کسی بھی پروجیکٹ کیلئے قابل قبول نہیں جبکہ ہمارا مقابلہ کرنے کیلئے اس وقت سمینٹ مافیا بہت ایکیٹو ہوچکا ہے فلائی ایش اینٹ اور دیگر نئے طریقوں سے آنے والے بلاک اور اب تو پاکستان میں کنٹریشن کے شعبے میں انتہائی سستی کورین ٹیکنالوجی بھی آگئی ہے جس کا ہم بکھرے ہوے اور ایک دوسرے کے خلاف بھٹہ مالکان کسی صورت مقابلہ نہیں کرسکتے ہمیں حالات کو دیکھنا ہے نہ کہ زگ زیگ کون لایا کس نے مسلط کرایا کس نے چندہ لیا کون ایجنٹ ہے کون غدار ہے ان باتوں سے اب ہمیں جلد از جلد باہر آنا ہوگا آپکو قیادت بار بار آگاہ کررہی ہے کہ حالات اب کنٹرول سے باہر ہوتے جارہے ہیں حکومت کسی صورت پرانے بھٹے چلنے نہیں دے گی اور باقی کے حالات بھی آپکو بیان کردیئے ہیں اب بھی ہمارے پاس موقعہ ہے کہ وقت پر بدل جائیں اس سے پہلے کہ وقت ہمیں خود بدل دے آو اس انڈسٹری کی بہتری کیلئے اس ملک کی عزت کی خاطر اپنی آنے والی نسلوں کی خاطر خود میں اور اپنے کاروبار میں تبدیلی لائیں خود کو حالات کے ساتھ بدلیں کام کو سیکھ سمجھ کر کریں آج آپکے پاس پنجاب کے ہرضلع میں ماڈل بھٹہ موجود ہے آپ وہاں سے سیکھ سمجھ کر اپنے بھٹوں کو جلدازجلد زگ زیگ بھرائی پر تبدیل کریں حالات کسی سے نہیں ڈھکےچھپے اگر میں یہ کہوں کہ نہیں بھٹہ مالکان کو مس گائیڈ کیا جارہاہے اور انہیں اصل حقائق پتہ نہیں تو یہ بالکل غلط ہے ہاں پہلے دو سالوں میں پتہ نہیں تھا مگر اب ہر بھٹہ مالک جان چکا ہے کہ یہ عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان ماحولیات کے حوالے سے اہم فیصلے کرچکا ہے جس پر صورت عمل درآمد کرایا جاےگا مگر اس کے باوجود حقائق سے آنکھیں چرانا ناسمجھی ہی تصور کی جاے گئی ایسوسی ایشن کبھی آپکو سبزباغ دکھا کر دھوکے میں نہیں رکھ سکتی اور نہ ہی آپکے لیے من پسند بیانات دے سکتی ہیں وہ ہمیشہ وہی بات کرے گئی جو حقیقت پر مبنی ہوگی وہ ہمیشہ انڈسٹری کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرے گئی اور آپکو آنے والے حالات سے قبل از وقت آگاہ کرے گئی اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ آپ کتنے اور کس قدر سنجیدہ ہیں اپنے آپ سے اور اپنے کاروبار سے آخر میں اللہ تعالی سے یہی دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں مخالفین کے شر سے محفوظ رکھے اور اتحاد واتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرماے ،،
تحریر✒️✒️✒️
اظہرخان ملتان
Comments