Posts
🌹🌹زگ زیگ بھٹوں کے حوالے سے لاہور میں آئی سی آئی موڈ بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن حکومت پنجاب اور برٹش ہائی کمیشن کا مشترکہ سیمنار 🌹🌹آج مورخہ 24جون 2021بروز جمعرات رمادا ہوٹل لاہور میں آئی سی آئی موڈ برٹش کونسل پی ڈی ایم اے محکمہ ماحولیات پنجاب اور برک کلن اونرز ایسوسی ایشن کا مشترکہ سیمنار ہوا جس میں ویڈیو لنک کے ذریعے سے نیپال سے بدھیا پردھان اسلام آباد سے وفاقی وزیر براے ماحولیات اور وزیراعظم کے مشیر امین اسلم نے خطاب کیا جبکہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے بابرسہیل وڑائچ ڈائریکٹر نسیم الرحمن شاہ ڈائریکٹر ٹیکنکل ڈاکٹر شازیہ صاحبہ آئی سی آئی موڈ کی طرف سے کنٹری ہیڈ محمداسماعیل نیپال سے جی ایم شاہ برٹش ہائی کمیشن کی طرف سے محترمہ ثناء ضیا اور ثاقب صاحب نیکا کی طرف سے ٹیکنکل منیجراسد محمود بروک پاکستان کی طرف سے نعیم شاہ اور آئی ایل او کی طرف سے میاں بنیامین صاحب نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا اور بھٹہ ایسوسی ایشن کی طرف سے محترم شعیب خان نیازی صاحب مہرعبدالحق صاحب سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع سے آے ہوے بھٹہ مالکان نے شرکت کی سیمنار کا مقصد بھٹوں کو ماحول دوست بنانے کیلئے ملکی سطح پر حکومتی اور دیگر اداروں کے کردار اور پیش رفت اور آنے والی صورتحال اور درپیش مسائل کا حل ڈھونڈنا تھا بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کی طرف سے شرکت کرنے والے عہدیداران نے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور اپنی مشکلات بیان کی اداروں کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کہ وہ انڈسٹری کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگے آخر میں آئی سی آئی موڈ کی طرف سے شرکاء کو ظہرانہ دیا گیا اور اختتامی کلمات میں اس بات کا اظہار کیاگیا کہ بھٹہ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جاے گئی اور آخر میں آئی سی آئی موڈ پاکستان کے ہیڈ اسماعیل نے شرکا کا شکریہ ادا کیارپورٹ بشکریہاظہرالدین خان
- Get link
- X
- Other Apps
🌹🌹برک کلن اونرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی فیڈریشن چیمبئرآف کامرس کی ممبرشپ 🌹🌹بھٹہ انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار بھٹہ مالکان کی تنظیم برک کلن اونرز ایسوسی آف پاکستان نےفیڈریشن چیمبئر آف کامرس انڈسٹریز کی ممبر شپ حاصل کرلی ہے جس کے باعث بھٹہ انڈسٹری کو قانونی سپورٹ اور ملکی سطح پر مثبت چہرہ سامنے آیا ہے اور رجسڑیشن سے تنظیم کی طاقت کئی گنا بڑھ گئی ہے پاکستان کی اتنی ہائی لیول فیڈریشن میں رجسٹریشن کوئی عام بات نہیں بلکہ کئی قانونی تقاضے پورے کرنے پڑتے ہیں مگر ہمیں گھر بیٹھے ہی اتنی جلدی پاکستان کی طاقت ور فیڈریشن کی ممبر شپ مل گئی جو بہت بڑی کامیابی ہے جس کا تمام سہرا بھٹہ انڈسٹری کے قائد محترم شعیب خان نیازی صاحب اور مہر عبدالحق صاحب کو جاتا ہے جہنوں نے اتنہائی کم وقت میں سیاسی وذاتی تعقات کو استعمال کرتے ہوے اس رجسڑیشن کو جلدازجلد ممکن بنایا ہم اتنے بڑے کارنامے پر قائدین کا جتنا بھی شکریہ اداکریں کم ہے اللہ تعالی سے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی ہمارے قائدین کو لمبی صحت وتندرستی والی زندگی عطاء فرماے اور ہماری انڈسٹری کو ایسے ہی ترقی سے ہمکنار کرے🌹🌹🌹آمین 🌹🌹اظہرالدین خان
- Get link
- X
- Other Apps
🌹پاکستان میں جنگلات کے تحفظ کیلئے بھٹوں میں نئی ٹیکنالوجی وقت کی اہم ضرورت ہے🌹اس وقت پوری دنیامیں ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ان کوششوں میں پاکستان عالمی دنیا کا پھرپور ساتھ دے رہا ہے انہی کاوشوں کا اعتروف کرتےہوے پاکستان کو 12 رکنی ممالک کی ماحولیاتی تنظیم کی سربراہی دی گئی ہم بھٹہ مالکان اپنے قائد محترم شعیب خان نیازی صاحب کے نہایت مشکور ہیں جو بھٹہ انڈسٹری کی جانب سے ان کوششوں میں حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں اور آئیندہ آنے والی نسلوں کو ماحولیاتی خرابی اور آلودگی سے پاک پاکستان دینے کی کوششوں میں ہمہ تن مصروف اور پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں بھٹہ مالکان کے سنجیدہ حلقے بھی مختلف تجاویز پیش کررہے ہیں اور ان تجاویز میں اہم تجویز بھٹوں پر لکڑی کا بےدریخ استعمال روکنا ہے اور جنگلات کی کٹائی میں کمی لانا ہے اس وقت ایک اندازے کے مطابق پنجاب بھر میں تقریبا دس ہزار بھٹہ جات ہیں جن میں 25سو کے قریب بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوچکے ہیں باقی 7ہزار بھٹے سموگ کی وجہ سے بند پڑے ہیں جن کو دوبارہ آگ دینے کیلئے کم از کم 300 من لکڑی فی بھٹہ لکڑی جلائی جاتی ہے یعنی دوبارہ 7ہزار بھٹوں کو آگ دینے کیلئے کم از کم 21 لاکھ من لکڑی جلائی جاے گئی اگر فی درخت دس من لکڑی لگائی جاے تو پاکستان میں صرف بھٹوں کو دوبارہ آگ دینے کیلئے دولاکھ دس ہزار درختوں کا صفایا ہوگا جو کہ پاکستان کا ایک بہت بڑا قومی اور ماحولیاتی نقصان ہے اور پنجاب کے ٹرائیبل ایریاز تونسہ ڈی خان جام پور داجل اور ان کے محلقہ علاقوں میں موجود بھٹے جو کہ سارا سال لکڑی جلاکر اینٹ پکاتے ہیں وہ جلائی جانے والی لکڑی اس اعدادوشمار کے علاوہ ہے لہذا ہم بھٹہ مالکان کو قائد محترم شعیب خان نیازی صاحب کے ویژن کا ساتھ دیتے ہوے نئی بھٹہ ٹیکنالوجی زگ زیگ پر اپنے اپنے بھٹے منتقل کرنا ہونگے اور ساتھ ہی نت نئے تجربات کرتے ہوے بھٹوں میں لکڑی کے بےدریخ ضیاع اور جنگلات کی کٹائی کو روکنا ہوگا کیونکہ سرسبزوآلودگی سے پاک پاکستان ہی ہماری آئیندہ کی آنے والی نسلوں کے بقاء کا ضامن ہے ، وسلام ، تحریر،،اظہرخان ملتان
- Get link
- X
- Other Apps
جناب محترم عزیزم دوستواسلام علیکم جب میں بھٹہ والوں کا صدر بنا ہوا تھا تقرہبا 30سال پہلے بانڈڈ لیبرکے نام سے کئی نام نہاد ااین جی اوز وجود میں آئی جو انڈیا اور پاکستان دشمن لابی کی طرف سے پاکستان میں انسانی حقوق کے نام پر داخل ہوئیں اور بھٹہ مالکان کے خلاف بہت غلیط جھوٹا جعلی خود ساختہ کہانیوں کے ذریعے پروپیگنڈہ شروع کیا گیا اس پر ھم نے پورے پاکستان کی یونین بنائی اور مل کر پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کیایہ بہت لمبی کہانی ہے پھر کبھی سہی آج اس کے دوسرے رخ پر بات کرنی ہے کہ بانڈڈ لیبر کو ختم کرنے میں خود بھٹہ مالکان کس طرح اس الزام کو ختم کر سکتے ہیں پیشگی کی شرح بہت زیادہ تھی اس کو کیسےکم کیا جا سکتا ہے ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم سے پورے پاکستان میں دورے کئے اور پیشگی کم ادائیگی کر کے اس الزام کو کمزور کیا جا سکتا تھا مگر بد قسمتی سے بھٹہ مالکان نے اس محنت کو از خود ناکام کیااس کے بعد ھم اینٹ کی مشین کی تلاش میں نکل پڑے اور پوری دنیا میں اس کی تلاش شروع کی اس وقت اینٹ مشین سے ترقی یافتہ ممالک میں بنتی تھیں بہت بڑے بڑے کارخانوں سے کام ہو رہا تھا جو پاکستان کے ھمارے ساتھیوں کے وسائل میں ممکن نہ تھا91ء میں ھمیں معلوم ہوا کہ انڈیا میں چھوٹی مشین دریافت ہو گئی ہے میں اور اسوقت کے لاہور کے صدر ملک اسلم صاحب اور لاہور کی دوساتھی اپنے اپنے خرچ پر انڈیا گئےوہاں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہ ہو سکی مگر پیشگی کو کم کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ مشین ہے شکرہے اب اس پر پاکستان میں بھی کام ہو رہا ہے مجھے امید ہے مشین کے ذریعے پیشگی کے بغیر اینٹ بنائیں گے اور باڈنڈلیبر کےالزام اور پرپیگنڈہ سے اپنی اور اپنے ملک کی عزت کو محفوظ کریں گے اپ وقت ہے ھم اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں چالڈ لیبر شوشل سیکورٹی جعلی مزدوروں کے ذریعے پیشگی کے نام پرنام نہاد این جی اوز سے بلیک میلنگ کو روکنا بہت ضروری ہے بہت اھم مسئلہ کوئلہ ہے جس طرح ظالمانہ طرز عمل سے کوئلہ مالکان لوٹتے ہیں اسطرح ظلم سے تو ڈاکو بھی نہیں لوٹتے وزن نہیں دینا بلکہ پیمائیش دیتے ہیں ھم اتنے کمزور ہیں کہ مطالبہ بھی نہیں کر سکتے جب ھمارے اینٹ کے ریٹ نقصان کی حد تک ہو جاتے ہیں اس وقت کوئلہ مالکان اپنے کوئلہ کے ریٹ ہر ھفتہ بڑھاتے ہیں کوئی پوچھنے کی جسارت بھی نہیں کو سکتا کہ کیا مائن میں زلزلہ آیا دریا کا پانی مائین میں داخل ہو گیا یہ سراسر ڈاکہ ہے ھم خریدار ہیں ھم بات بھی نہیں کر سکتے اچھے کوئلہ میں گندے کوئلہ کو ملا کر بھیجتے ہیں ٹرکوں کے اڈے ان کوئلہ مالکان کے ہیں اپنی مرضی کا خود کرایہ طے کرتے ہیں بھٹہ مالکان کوئلہ مالکان کے صرف مزدور ہیں بھٹےمالکان کی ان ناجائز منافع خوروں کے سامنے نہ کوئی عزت ہے اورنہ بطور خریدار جائز مطالبہ کرنے کی ہمت بھی نہیں ہےمیرےخیال میں بطور خریدار اپنا حق اور عزت کی بحالی کے لیے بات اور مطالبہ کرنا چاہتے زگ زیگ بھٹہ مالکان کے فائدے کی بات تھی اور پاکستان اور پوری دنیا کے فلاح کی بات تھی یہ صرف بھٹہ مالکان کا ذاتی معاملہ تھا بھٹہ مالکان سے میرا سوال ہے ان لوگوں نے ھمارے اندراپنے کول ایجنت کے ذریعے پاکٹ یونین کیوں بنائی ھمارے اتحاد کو اپنےمالی وسائل سیاسی اثر رسوخ استعمال کیوں کیا مجھے اپنا دشمن قرار کیوں دیابھٹہ مالکان کے اندر یونین بنانے والے ایک صاحب نےجب مجھے دشمن کہا میں نے ان کو کہاھم آپ کے خریدار ہیں دشمن نہیں ھمارے آپ سے تحفظات ہیں یہ ھمارا بطور خریدار حق ہے زگ زیگ بھٹہ مالکان کو گمراہ کیا گیا نا اتفاقی پیدا کی گروپ بندی کی گئی جلسے جلوسوں کے لئے تمام تر وسائل استعمال کئے گئے میرا ان مخصوص کوئلہ مالکان گروپ سے سوال ہے اگر کل اینٹ کے ریٹ کم ہو جائیں اور آپ حسب روایت کوئلہ کا کرایہ بڑھادیںاور ہم کچھ دنوں کے لئے بھٹے بند کرنے کا اعلان کریں تو اسوقت آپ کا کیا ری ایکشن ہوگاکوئلہ زگ زیگ بھٹے میں کم خرچ ہوگا درد آپ کو کیوں اٹھتا ہے اب تو سندھ بلوچستان اور کے پی کے بھی بدلنے جا رہا کہاں کہاں روکوگئےآپ کوئلہ کے مالکان دوسروں کیلئے بھی اچھا سوچودوسروں کے گھروں میں داخل اندازی بند کرو اپنا کاروبار لوٹ کھسوٹ جاری رکھو دوسروں کے حقوق اور ناجائز منافع خوری بند کریں بھٹہ مالکان خود بڑے سردار ہیں وہ آپکی عزت کرتے ہیں وہ سردار کسی کو نہیں مانتے کوئلہ مالکان سےدرخواست ہے ھم ایک دوسرے کے ساتھ کاروبار کرتے ہیں بہت عزت احترام اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھتے ہوے دوستی کے رشتےکو قائم رکھتے ہوئے اپنے تعلقات کوجاری رکھیں گئے آپ ~کی ایک یونین ھمارے معملات میں دخل اندازی رہی ہے انکو روکو اورھم آپس میں کاروبار کریں سیاست نہیں ایک دوسرے کے کام مداخلت نہیں ہونی چاہیئےمحمد شعیب خان نیازی، صدر بھٹہ اونر ایسوسی ایشن آل پاکستان
- Get link
- X
- Other Apps
🌹🌹آو بدلتے وقت کے ساتھ بدل جائیں🌹🌹السلام علیکم ، تمام دوستوں کو نیا سال مبارک ہو ،دعا ہے اللہ تعالی نئے سال کو اسلام و پاکستان اور ہماری انڈسٹری کیلئے خوشیوں کا سال بناے، سال 2020 بھٹہ انڈسٹری کیلئے بہت اہم اور تاریخی سال رہا جس میں بھٹہ انڈسٹری کو بہت سے مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑا یہ وہ سال تھا جس میں پہلی دفعہ بھٹہ انڈسٹری کے لوگ تقسیم ہوے اور لوگوں نے مرکزی تنظیم پر اعتراضات اٹھاے ، قائد محترم شعیب خان نیازی صاحب اور انکی ٹیم نے پاکستان کے اندر ایک نئی ٹیکنالوجی کو رواج دینے کیلئے کوشش کی اس کوشش میں انکے خلاف بہت پروپیگنڈہ بھی کیا گیا ،اس پروپیگنڈے کا فائدہ اٹھاتے ہوے زگ زیگ کی آڑ میں کوئلہ مالکان نے بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن کو توڑنے کی سرتوڑ کوشش کی جبکہ ملتان سے ہمارے ساتھی امجدجگوال صاحب نے پہلے کوئلہ کے نام پر لوگوں کو ورغلایا اور تحریک شروع کی جس میں ناکامی کے بعد لوگوں کو زگ زیگ کے نام پر مس گائیڈ کرنا شروع کردیا اور لوگوں کو اس ٹیکنالوجی سے روکنا شروع کردیا اور مرسوں مرسوں زگ زیگ نہ کرسوں کا نعرہ لگا کر پنجاب بھر سے بھاری چندہ بھی، اسی دوران سموگ کے دنوں میں بھٹہ جات کی دوماہ بندش کی مخالفت کی اور ہائیکورٹ چلے گئے مگر وہ سے کوئی کامیابی حاصل نہ کرسکے اس کے بعد کوئلہ مالکان کے ہمراہ وزیراعلی سے ملاقات کی جس کا ایجنڈا کوئلہ مالکان کے لیز پر پاپندی کا تھا مگر جگوال صاحب نے باہر آکر اعلان کیا کہ ہم نے زون بحال کرالیے ہیں مگر اس کی یہ خبر بھی جھوٹ نکلی اور ناکامی کے سوا کچھ نہ ملا اب دوسری جانب زگ زیگ مخالف بیانیے پر لوگوں سے بھاری چندہ لیا ہوا ہے ہر طرف سے مسلسل ناکامی کے بعد جگوال صاحب لوگوں کو لڑانے کیلئے روڈوں پر لے آیاہے اس سے یہ ہوگا یہ کہ یہ چند دن کیلئے جیل چلاے گا اور اس کے پاس یہ جواز پیدا ہوجاے گا کہ میں آپکی خاطر اور اس انڈسٹری کی خاطر جیل بھی گیاہوں جگوال صاحب پہلے بھی لوگوں کا بہت وقت برباد کرچکے ہیں اب وہ لوگوں کو شاور سسٹم حقہ سسٹم اور دیگر آدر آیشیز کے معاملے میں الجھا کر انکا وقت ضائع کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب زگ زیگ ٹیکنالوجی بہت تیزی کے ساتھ پاکستان بھر میں مقبول ہورہی ہے لوگ تیزی کے ساتھ اس پر منقتل ہوریے ہیں اب تو وہ صوبے جہاں ابھی زگ زیگ حکومتی سطح پر اس کا ایشو نہیں اٹھا وہ خود پنجاب کے دورے کرکے اس مفید ٹیکنالوجی پر منتقلی کا سوچ رہے ہیں اور بعض اس پر جانے کی تیاریوں میں ہیں زگ زیگ کیلئے بےشمار ساتھیوں نے خدمات سرانجام دیں ہیں جن میں، میں کچھ کے نام لینا چاہونگا حاجی اسلام صاحب میاں فرمان صاحب شہزاد ساہی صاحب سیدباقر شاہ صاحب شیخ ثاقب صاحب شیخ سلیمان صاحب رانا سبحان صاحب علی اسد عمران سجن اسلم ڈوگر صاحب اور بےشمار ایسے ساتھی ہیں جو دن رات لوگوں کی زگ زیگ بارے رہنمائی کررہے ہیں اور ان لوگوں کی زگ زیگ کیلئے بےشمار خدمات ہیں اور میں خاص طور پر ان ساتھیوں کا بھی شکرگزار ہوں جہنوں نے نیازی صاحب کی آواز پر لیبک کہتے ہوے شوشل میڈیا پر انکا دفاع کیا اور انکے بیانیے کو ہر جگہ پہنچایا جن میں خاص طور پر پھولنگر سے رانا عمران صاحب ملتان سے بھائی اظہر خان بہاولنگر سے حاجی غلام رسول صاحب اور دیگر ساتھیوں کا بھی میں بہت مشکور ہوں اور ہم سب اپنے قائد محترم شعیب خان نیازی صاحب کیلئے بھی دعا گو ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں انکا سایہ ہمارے سروں پر ہمیشہ قائم دائم رہے، آخر میں، میں آپ سے پھر گزارش کرونگا کہ خدارا احتجاج جلسے جلوسوں میں اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں اپنے اپنے بھٹوں کو پنکھا بلور لگائیں اور بھٹہ چلائیں اگر آپ کی بھرائی اس وقت بھٹے میں پرانی طرز کی ہے تب بھی آپ پنکھابلور لگاکر بھٹہ چلائیں اگر کسی ضلع میں اس بارے محکمہ ماحولیات کا کوئی افسر آپکو تنگ کرتا ہے تو آپ مجھ سے یا محترم قائد شعیب خان نیازی صاحب سے دن رات کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں ہم آپکی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہیں، اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین 🌹❤❤🌹دعا گو 🌹مہرعبدالحق جنرل سیکرٹری آل پاکستان بھٹہ مالکان ایسوسی ایشن
- Get link
- X
- Other Apps